اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

بی ایم ڈبلیو کی منفرد اور دلکش الیکٹرک بائیک متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

بی ایم ڈبلیو نے ایک اور کانسیپٹ ماڈل کی سی ای 02 بائیک متعارف کرا دی جو 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لگژری اور مہنگی گاڑیوں کے حوالے سے مشہور کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو کی جانب سے حالیہ برسوں میں کانسیپٹ موٹر سائیکلوں کی تیاری میں خاصی دلچسپی لی جارہی ہے اور اس سلسلے میں کمپنی کئی بائیکس بھی تیار کی ہیں۔

کار ساز کمپنی کا کانسپیٹ بائیکس تیار کرنے کا مقصد برقی گاڑیوں کے شعبے میں دیگر کمپنیوں کو ٹکر دینا ہے۔

- Advertisement -

اس سلسلے میں بی ایم ڈبلیو نے ایک اور کانسپیٹ بائیک تیار کی ہے جو دو پہیوں پر مشتمل سی ای 02 بائیک ہے، یہ بائیک کمرشل بنیادوں پر تیار کی جارہی ہے۔

سی ای 02 میں 11 کلو واٹ کی بیلٹ ڈرائیو موٹر موجود ہے جو اس کو 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور بیٹری فل چارج ہونے کی صورت میں 90 کلومیٹر کا سفر طے کرسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 120 کلوگرام وزنی بائیک میں سرکولر ایل ای ڈی ہیڈ لائٹ سواری کا حصہ ہے جبکہ ایک چھوٹا ٹچ ڈسپلے رفتار اور بیٹری اسٹیٹس جیسی تفصیلات فراہم کرتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس کی تیاری کے بارے میں تو کچھ نہیں بتایا گیا مگر کمپنی کی جانب سے اسے تیار کیا گیا تو یہ سی ای 04 سے کافی سستی ہوگی جس کی قیمت 16 ہزار ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں