تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

بحرین کے شہریوں کے لیے نئی سہولتیں متعارف

مناما: خلیجی ملک بحرین کے شہریوں کے لیے آن لائن 8 بہترین سروسز متعارف کرادی گئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں شہریوں کو گھر بیٹھے ہرقسم کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، بحرین میں بھی آن لائن 8 شاندار سہولتیں فراہم کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ جنرل شیخ راشد نے سروسز متعارف کرایا، آن لائن نئی سہولتوں کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے اچھے طرز عمل کا سرٹیفکیٹ کے حصول کی درخواست دائر کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ سرٹیفکیٹ کے حوالے سے متعلقہ اہلکاروں سے تفصیلات بھی طلب کی جاسکے گی۔

آن لائن سروسز کے ذریعے صارفین سرٹیفکیٹ کی معیاد بھی جان سکیں گے، جبکہ ویزا توسیع کروانے کے علاوہ اس کی درخواست دائر کرنے کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اسی طرح ویزا کی مکمل تفصیلات ای سروز کے ذریعے میسر ہوگی، شہری باآسانی کسٹم فیس بھی آن لائن ادا کرسکیں گے۔ ای سروس میں ٹریفک سرٹیفکیٹ کی بھی سہولت میسر ہے۔

مذکورہ اقدام انفارمیشن اینڈ ای گورنمنٹ اتھارٹی، پاسپورٹ اور رہائشی امور، ٹریفک ڈائریکٹوریٹ، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن اینڈ فرانزک سائنس، اور کسٹم افیئرز کے مابین باہمی تعاون سے اٹھایا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیرداخلہ جنرل شیخ راشد کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے ملک میں ڈیجیٹل سروس کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، مزید آن لائن سروسز پر کام ہورہا ہے۔

Comments

- Advertisement -