پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ٹوئٹر کا منفرد اور بہترین فیچر متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : ٹوئٹر انتظامیہ نے صارفین کی سہولت کےلیے ایک منفرد فیچر ’سافٹ بلاک‘ متعارف کرا دیا۔

اس نئے فیچر کا تعلق ٹوئٹر کے نئے پرائویسی ٹولز سے ہے، جس کے ذریعے اب صارف کسی فالوور کو بلاک کیے بغیر ہٹا سکے گا یعنی ان فالو کر سکے گا، ٹوئٹر ایک ماہ سے اس فیچر کی آزمائش کررہا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ لسٹ سے نکالے گئے افراد اپنی ٹائم لائن میں آپ کی ٹوئیٹس نہیں دیکھ سکیں گے مگر ڈائریکٹ میسج ضرور کرسکیں گے۔

- Advertisement -

ٹوئٹر سپورٹ کے مطابق آپ نے فالوور کے نام کے آگے صرف تین نقطوں والے مینیو پر کلک کرنا ہے، جس پر ‘ریموو فالوور’ کا آپشن آئے گا، اسے کلک کرنے کے بعد آپ کے ٹوئٹس اس صارف کی ٹائم لائن پر پھر دکھائی نہیں دیں گے۔

ان افراد کو لسٹ سے ہٹائے جانے پر آگاہ بھی نہیں کیا جائے گا جبکہ وہ دوبارہ اس صورت میں فالو کرسکیں گے اگر آپ نے انہیں بلاک نہیں کیا ہوگا۔

اس سے قبل صارفین کے پاس ان فالو کا آپشن نہیں تھا بلکہ انھیں اس کے لیے اس مخصوص شخص کو بلاک کرنا پڑتا تھا، ٹوئٹر کا یہ فیچر ابھی صرف ویب ورژن پر صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں