ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے اسکینڈل کی تفتیش، ملزمان نے سب راز اگل دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کے  اسکینڈل کی تفتیش  کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ، جس میں بتایا کہ ڈاکٹر فواد کی غیرموجودگی میں نوید نامی مکینک مریضوں کی گردوں کی سرجری کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری اسکینڈل کی تفتیش میں ہوشرباانکشافات سامنے آگئے، گرفتار ملزمان نے سب راز اگل دیئے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر فواد سمیت گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ،8 رکنی گروہ کوسونیانامی ہیلتھ ورکر کی معاونت رہی ،سونیا کا شوہروحید طاہر گردہ فروشوں کا بندوبست کرتا تھا۔

- Advertisement -

تفتیش کے دوران کہا گیا کہ ڈاکٹر فواد کا فرنٹ مین شوکت معذور شخص ہے، شوکت نے 65ملکی وغیرملکیوں کی گردے کی سرجریزکرائیں جبکہ لیاقت نامی شخص اپنا گردہ اسی گینگ کو فروخت کرکے اہم کارندہ بن گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 15 سال قبل گردہ فروخت کرنیوالے لیاقت نےمزید 15افراد کے گردےخریدے جبکہ فاروق نامی شخص نےبھی اپناگردہ بیچ کرگینگ کی رکنیت حاصل کی۔

پولیس تفتیش کے مطابق ڈاکٹرفوادکی غیرموجودگی میں مکینک نویدمریضوں کی سرجریز کرتارہا ، مکینک نوید نے گردوں کی پیوندکاری کی تربیت ڈاکٹرفواد سےحاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں