اشتہار

وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی بلوچستان نے بلوچستان کے وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے ایف آئی آر کے مطابق مقتول کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف آرٹیکل سکس کی درخواست دینےکی وجہ سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا کہ تحقیقات کے دوران 8 جون کووزارت داخلہ کی جانب سے 7 رکنی جے آئی ٹی بنائی گئی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں بنائی گئی جےآئی ٹی کی اب تک 8 میٹنگزہو چکی ہیں۔

آئی جی بلوچستان نے کہا کہ جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں ملزمان کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا، 19 جون کو چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کے نوٹسز بھیجے گئے، مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 4 ملزمان کوشامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق متعدد بار نوٹسز بھیجنے کے باوجودچیئرمین پی ٹی آئی اب تک شامل تفتیش نہیں ہوئے، کیس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں ، مقتول کی اہلیہ اور دو بھائیوں کے بیانات ریکارڈکئے جاچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں