جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

پیپلزپارٹی کے کونسلر کا قتل ، تحقیقات کے لیے 6 رکنی ٹیم تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورنگی میں پیپلزپارٹی کے کونسلر کے قتل کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی، ٹیم قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی میں پیپلزپارٹی کے کونسلر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ بھٹائی کالونی سے منتخب کونسلر عامر عباسی کے قتل کی مذمت کرتاہوں، اہلخانہ کےغم میں برابرکاشریک ہوں، پوری پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے اور یقین ہے ملزمان کوجلدقانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

کورنگی میں کونسلر کے قتل کے واقعے پر ایس ایس پی نے 6 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے، تحقیقاتی ٹیم سیاسی جماعت کے کونسلر اور تاجر کے قتل پر تحقیقات کرے گی۔

- Advertisement -

ایس ایس پی کورنگی توحیدرحمان نے بتایا کہ تاجر وسیم کو 30 جون کو کورنگی نمبر 6 میں قتل کیا گیا تھا جبکہ کونسلر عامر عباسی کو گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے نشانہ بنایا۔

توحیدرحمان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایس ڈی پی او لانڈھی کریں گے، ٹیم میں ایس ایچ او زمان ٹاؤن اورعوامی کالونی شامل ہیں ، اس کے علاوہ 2 انسپکٹرز سمیت 4دیگر ممبران کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئےاقدامات کرے گی اور گرفتاری تک روازنہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔.

گذشتہ روز پیپلزپارٹی کےکونسلر کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا تھا، مقتول کے بھائی نے بتایا تھا کہ میں اوربھائی عامر عدالت سے پیشی کے بعد واپس آرہے تھے کہ کورنگی دوا سازکمپنی کے قریب پہنچنے پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 2 گولیاں ماری، ایک گولی کان کے پیچھےدوسری گردن پر لگی، جس سےعامرعباسی موقع پرجاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتول کا 2017 میں عمرانی قبائل سےجھگڑاہوا تھا جس کا مقدمہ زیر سماعت تھا، مقتول کے علاقے میں جھگڑے معمول کا حصہ تھے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں