اشتہار

ارشد شریف کا انتقال: ‘کینیا کی حکومت کی طرف سے تفتیشی رپورٹ آنا ضروری ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

سلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی موت کے حوالے سے کینیا کی حکومت کی طرف سے تفتیشی رپورٹ آنا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب تعزیت کے لئے ارشد شریف کے گھر پہنچیں ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی موت ایک افسوسناک واقعہ ہے، میرے پاس الفاظ نہیں اس کا کیسے افسوس کروں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کینیا کی حکومت کی طرف سے تفتیشی رپورٹ آنا ضروری ہے، وزیراعظم نے وزارت داخلہ اور خارجہ کو معاملےکی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے میت کی جلد وطن واپسی کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔

ان کا کہنا تھا کہ صحافی ارشدشریف کی وفات کو سیاست سے بالاتر رکھا جائے۔

خیال رہے گذشتہ شپ اینکرپرسن ارشدشریف کینیا کے شہر نیروبی میں گولی لگنے سے شہید ہوگئے تھے، واقعہ نیروبی سے دو گھنٹے کے فاصلے پر واقع علاقے میں پیش آیا۔

بعد ازاں کینیا میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ارشد شریف مقامی پولیس کی گولی کا نشانہ بنانے، پولیس نے بھی اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ غلط فہمی کی بنا پر ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں