تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سائمن ڈول کی تنقید، انضمام الحق بابر کے دفاع میں آگئے

نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر و کمنٹیٹر سائمن ڈول کی بابراعظم پر کڑی تنقید پر لیجنڈ بلے باز انضمام الحق کپتان کے دفاع میں آگئے۔

پاکستان کے سابق کرکٹر نے ایک مقامی ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے 28 سالہ کپتان کا دفاع کیا اور اس بات پر زور دیا کہ انہیں مجموعی طور پر صرف بابر کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔

انضمام الحق نے کہا کہ ڈیرن سیمی اور کیڈمور زلمی کے باؤلنگ اٹیک کے بارے میں بات کر رہے تھے تو میں نے جا کر ان سے کہا کہ ہم نے بری باؤلنگ نہیں کی تاہم ہم نے 25 رنز سے کم بنائے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں بابر اس وقت کیا سوچ رہا تھا کہ شاید ہم کافی اسکور کر چکے ہوں گے ، 240 ایک بڑا ٹوٹل ہے لیکن بعد میں چیزیں کھل گئیں کہ ہمیں کچھ اور رنز بنانے چاہیے تھے۔

سائمن ڈول نے بابر اعظم کی سنچری پر کیا کہا؟

لیجنڈ بلے باز کا کہنا تھا کہ میں اس بات کو یقینی طور پر تو نہیں کہہ سکتا کہ بابر کے ذہن میں سنچری اسکور کرنا چل رہا تھا لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ تیزی سے رنز بنا رہے تھے اور ہونا بھی ایسے ہی چاہیے تھا۔

پنڈی میں میچ کی کمنٹری کے دوران سائمن ڈول نے بابر اعظم کی سنچری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کپتان کو سنچری کے وقت رن ریٹ کو کم کرنے کے بجائے باؤنڈریز تلاش کرنے پر توجہ دینی چاہیے تھی۔

کمنٹیٹر سائمن ڈول کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی اننگز اعداد و شمار کے لحاظ ہے بہترین ہے لیکن انہیں ٹیم کیلئے کھیلنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول اس سے پہلے بھی بابراعظم پر تنقید کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بابراعظم نے 65 گیندوں پر 115 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم وہ ٹیم کو میچ جتوا نے میں ناکام رہے تھے کیونکہ اسی میچ میں گلیڈی ایٹرز کے اوپنر جیسن رائے نے 63 گیندوں پر 20 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 145 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔

میچ کے بعد بابر اعظم سے ان پر ہونے والی تنقید کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میراکام کھیلنا ہے اور میں اپنی کارکردگی پر فوکس کرتا ہوں کوئی اگر کچھ کہتا ہے تو وہ اس کی اپنی رائے ہے ۔

Comments

- Advertisement -