پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

انضمام الحق نے آئی پی ایل کے بائیکاٹ کا کیوں کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ تجزیہ کار انضمام الحق کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ کے بائیکاٹ کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

ثقلین مشتاق کے بعد پاکستان کے ایک اور لیجنڈ کرکٹر انضمام الحق نے چیمپیئنز ٹرافی میں جاری تنازع کے درمیان بی سی سی آئی پر تنقید کی ہے، انھوں نے دیگر بورڈز پر زور دیا کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا بائیکاٹ کریں اگر بھارتی اپنے کرکٹرز کو ریلیز نہیں کرتا۔

انضمام نے دیگر بورڈز کو یاد دلایا کہ بھارت اپنے کھلاڑیوں کو بیرون ملک لیگز میں شرکت کی اجازت نہیں دیتا، لیکن غیرملکی پلیئرز آئی پی ایل کھیلتے ہیں۔

نجی چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ "چیمپیئنز ٹرافی کو ایک طرف رکھیں، ٹاپ کرکٹرز آئی پی ایل میں حصہ لیتے ہیں لیکن بھارتی کھلاڑی دوسری لیگز میں حصہ نہیں لیتے۔

’بابر اعظم کوئی انضمام الحق نہیں، نیا ٹیلنٹ آزمایا جائے‘

انضمام الحق نے کہا کہ اگر بی سی سی آئی اپنے کھلاڑیوں کو دوسری لیگز کے لیے ریلیز نہیں کرتا تو پھر دوسرے بورڈز کو بھی موقف اختیار کرنا چاہیے اور اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں بھیجنا بند کر دینا چاہیے۔

خیال رہے کہ ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن چیمپئنزٹرافی میں بھارت کے ‘فائدے’ پر سخت سوالات اٹھا چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بلیو شرٹس کے سارے میچ دبئی میں رکھ کر انھیں فائدہ دیا گیا۔

اس تنازع کے بیچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ دونوں ٹیمیں بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میچ کی ممکنہ تیاری کےلیے متحدہ عرب امارات روانہ ہوچکی ہیں۔

پاک بھارت میچ سے قبل انضمام الحق کا بمراہ سے متعلق اہم بیان

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں