بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

برائن لارا کو اسلام کی دعوت دی تھی، انضمام کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے ہم عصر کرکٹر ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا ہم عصر کرکٹر اور 1990 کی دہائی کے بہترین بیٹرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر انضمام الحق کا ویڈیو بیان وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے برائن لارا سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کیریبئین کپتان کو اسلام لانے کی دعوت دی تھی اور وہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوئے تھے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل اس ویڈیو میں انضمام الحق نے ویسٹ انڈیز کے دورہ کراچی کے حوالے سے گفتگو کی جس میں وہ کہتے ہیں کہ کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران محمد یوسف نے برائن لارا کو کھانے پر مدعو کیا تھا جہاں ان کا پروگرام تھا کہ لارا کو دین کی دعوت دیں گے۔

انضمام کے مطابق ہمارے کراچی کے ایک بزرگ ہیں شیخ ہاشم نے اس موقع پر برائن لارا کو دین کی دعوت دی اور بتایا کہ ہم کس طرح اپنے اللہ کی بات مانتے ہیں، کس طرح حضور ﷺ کے طریقے پر زندگی گزار رہے ہیں اور کس طرح ماں باپ کی خدمت اور بیوی کے ساتھ تعلقات، بچوں کی پرورش اور پڑوسیوں کے حقوق ادا کرتے ہیں۔

 

انضمام الحق نے کہا کہ برائن لارا یہ سُن کر خاموش ہوا اور ایسا متاثر ہوا کہ کہا واقعی زندگی اسی طرح سے گزارنی چاہیے اور ہماری زندگی اس طرح سے ہونی چاہیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں