The news is by your side.

Advertisement

جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی، انضمام نے تعریفوں کے پُل باندھ دیے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے جنوبی افریقہ کیخلاف 18 سال بعد کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں محمد رضوان اور حسن علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، قومی ٹیم کی لوئر آرڈر بیٹنگ دونوں ٹیموں کے درمیان فرق تھا، نوجوان ٹیم نے ہوم گراؤنڈ میں اعلیٰ کارکردگی دکھائی۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کا کردار بھی قابل تعریف ہے جبکہ مصباح الحق وقار یونس اور یونس خان کے لیے سیریز بڑی اہم تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی کارکردگی میں دن بدن بہتری آرہی ہے جبکہ حسن علی نے فرسٹ کلاس کھیل کر فارم فٹنس اور ردہم حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ : پاکستان نے 18 سال بعد تاریخ رقم کردی

انضمام الحق نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں اسپنرز اور دوسرے ٹیسٹ میں فاسٹ بولرز نے فتح سے ہمکنار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن 95 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کو آخری بار 2003 ء میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، پاکستان نے موجودہ سیریز دو صفر سے جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں