نیویارک: امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اپیل کے رواں سال متعارف ہونے والے اسمارٹ فون کی تصویر اور تعارفی تاریخ سامنے آگئی۔
ایپل کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی 13 اکتوبر کو اپنے چار نئے فون متعارف کرانے جارہی ہے جو ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ بہتر ہوں گے کیونکہ یہ فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹڈ ہیں۔
آئی فون کے نئے فون کے پری آرڈر کا آغاز 16 اکتوبر سے ہوگا جبکہ 23 اکتوبر سے یہ ایپل کے اسٹور پر دستیاب بھی ہوں گے۔
Lines up with the dates I have you last month 👀
I was told:
Event October 13
Pre-orders on 16
In stores on 23 https://t.co/9umqJqSzwq pic.twitter.com/fOt5eLzcBP— Jon Prosser (@jon_prosser) September 23, 2020
کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 سیریز کے چار سیٹ آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو اور آئی فون پرو میکس متعارف کرایے جانے کا امکان ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ ایپل کی جانب سے ایک ہی سیریز کے چار اسمارٹ فون متعارف کرائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: رواں سال 4 نئے آئی فونز متعارف کروائے جانے کا امکان
ڈیلی میل میں شائع ہونے والی غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق آئی 12 کی سیریز والے تمام فون 5جی ہوں گے جبکہ اُن کا کیمرہ ماضی کے تمام سیٹ کے مقابلے میں زیادہ جاندار ہوگا۔
آئی فون کی جانب سے 12 سیریز والے چار فون متعارف کرانے کی وجہ یہ ہے کہ جو صارف درمیانے درجے والی رقم کا فون خریدنا چاہیں تو وہ بھی خرید سکتے ہیں۔