تازہ ترین

تین ماہ تک دریا میں موجود آئی فون چلنے لگا

اگر آپ کا اسمارٹ فون دریا میں گرجائے تو پہلے تو اس کا ملنا ہی ناممکن سا لگتا ہے لیکن اگر مل بھی جائے تو اس کے چلنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔

اگر کوئی فون دریا میں تین ماہ تک رہنے کے بعد ملے تو کوئی بھی یہ تصور نہیں کرسکتا کہ یہ دوبارہ کام کرے گا۔

مگر امریکا میں حیران کن طور پر تین ماہ سے دریا میں غرق فون باہر نکلنے پر کام کرنے لگا، شمالی کیلیفورنیا کے ایک شخص کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا جسے دریا سے آئی فون 12 ملا۔

یہ آئی پی 68 سرٹیفائیڈ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس آئی فون ہے، مگر اس طرح کے فونز پانی کی 6 میٹر گہرائی میں صرف 30 منٹ تک رہ سکتے ہیں، جس کے بعد وہ خراب ہو جاتے ہیں۔

ایپل انسائیڈر کی ایک رپورٹ کے مطابق 10 نومبر کو دریا کی صفائی کے دوران ’لی‘ نامی شخص نے کچھ چٹانوں کے درمیان کائی میں ڈھکا آئی فون دریافت کیا۔

اس شخص نے آئی فون کو صاف کیا اور پھر چند دن تک اس کے خشک ہونے کا انتظار کیا۔

16 نومبر کو اس نے آئی فون کو چارج کیا تو وہ کام کرنے لگا۔

اس ڈیوائس پر کوئی پاس کوڈ پاس کوڈ نہیں تھا تو اس کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے معلوم ہوا کہ اس سے آخری ویڈیو 4 ستمبر کو اسی دریا کی بنائی گئی تھی۔

اس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ فون 3 ماہ سے دریا کی تہہ میں موجود تھا۔

Comments

- Advertisement -