پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

نئے آئی فون13 سے متعلق صارفین کیلئے خوشگوار خبر

اشتہار

حیرت انگیز

بالآخر آئی فون 13 کے حوالے سے ایسی دلچسپ افواہ پھیل رہی ہے کہ جسے سن کرآپ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجائیں گے۔

اگر ایپل اپنی روایات کو برقرار رکھے تو اگلے چند ہفتوں میں ہمیں آئی فون کا نیا ماڈل ملے گا اور اب تک اس نئے فون کے حوالے سے جو بھی خبریں سامنے آئی ہیں، وہ بڑی مایوس کُن ہیں۔

دوسری جانب ایک تجزیہ کار اور ایپل کی اندرونی خبروں کی رپورٹنگ کرنے والے صحافی منگ چی کُوا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون 13 میں سیٹیلائٹ کنکٹیوِٹی ہوگی یعنی موبائل سگنلز نہ ہونے کے باوجود یہ فون میسیجز اور کالز کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔

- Advertisement -

منگ-چی کے دعوے کے مطابق آئی فون 13 اپنے مخصوص کویلکم X60 بیس بینڈ چپ کی بدولت زمین کے زیریں مدار میں گردش کرنے والے سیٹیلائٹس سے منسلک ہو سکتا ہے۔

ویسے تو یہ سیٹیلائٹس ایلون مسک کی مشہور اسٹار لنک انٹرنیٹ سروس کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن یہی واحد ادارہ نہیں جو سیٹیلائٹ انٹرنیٹ میں کام کر رہا ہے۔

ہیوز نیٹ اور وَن ویب نے اسٹار لنک کا مقابلہ کرنے کے لیے قوتیں مجتمع کر لی ہیں اور امارسیٹ نے عالمی 5جی نیٹ ورک کا اعلان کیا ہے لیکن ایپل کے معاملے میں یہ گلوبل اسٹار ہو سکتا ہے جس کے بارے میں کویلکوم نے اعلان کیا تھا کہ اس کی آنے والی ایکس65 چپ گلوبل اسٹار کی بینڈ این53 ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرے گی۔

اگر یہ افواہ سچ ثابت ہوئی تو ایکس 60 میں فائیو جی بھی شامل ہوگا جو اس وقت مختلف ٹیکنالوجیز پر مبنی ہے جن میں انتہائی تیز لیکن محدود رینج کی ملی میٹر ویو اور زیادہ وسیع پیمانے پر پھیلی لیکن سُست سی بینڈ شامل ہیں۔

زیریں مدار سے فائیوجی ایسے مقامات پر بھی فراہم ہوگا جہاں موبائل ٹاورز نصب نہیں ہیں۔ یہ دیہی اور دُور دراز علاقوں کے لیے بہت کارآمد ہے کہ جہاں تھری جی اور فور جی کنکشن بھی بسا اوقات بہت مشکل سے ملتا ہے لیکن اس کا موبائل کی بیٹری لائف پر کتنا اثر پڑے گا؟ یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں