تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

آئی فون 14 کی قیمت کیا ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے آنے والے آئی فون 14 کی قیمت سامنے آگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے آئی فون 14 رواں برس ستمبر میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے تاہم اس کی قیمت کے حوالے سے تفصیلات ابھی سے سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔

دی گیلوکس کے مطابق روا ں سال آئی فون 14 سیریز کے 4 فونز متعارف کروائے جائیں گے جن میں آئی فون 14، آئی فون 14 پرو، آئی فون 14 پرو میکس اور آئی فون 14 میکس شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال آئی فون کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا، آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس کی قیمتوں میں 100 ڈالر تک اضافہ ہوگا جس کے بعد آئی فون 14 پرو کی قیمت ایک ہزار 99 ڈالر جبکہ پرومیکس ماڈل کی قیمت ایک ہزار 199 ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون استعمال کرنے والے ہوجائے ہوشیار

آئی فون 14 پرو میکس ایپل کا مہنگا ترین آئی فون بن جائے گا جس کا ایک ٹیرا بائیٹ اسٹوریج والے ورژن کی ممکنہ قیمت 1699 ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -