اشتہار

نیا آئی فون 16 کیسا ہوگا؟ تصاویر منظرعام پر

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے نئے آئی فون 16کے عنقریب متعارف کیے جانے کے اعلان کے بعد صارفین کی دلچسپی میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

نئے اور جدید فون استعمال کرنے کا شوق رکھنے والوں کو صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ نئے اور زبردست فیچر کے ساتھ نیا آئی فون 16 رواں سال ماہ ستمبر میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایپل کے نئے آئی فون 16 کی لیک ہونے والی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی اپنی تازہ ترین پروڈکٹ کے ڈیزائن میں کچھ بڑی تبدیلیاں لارہی ہے۔

- Advertisement -

phone

میش ایبل کے مطابق رواں سال کے آخر میں متعارف کیے جانے والے نئے آئی فون کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ پروڈکٹ کی حال ہی میں لیک ہونے والی تصاویر میں ایک بڑی نئی ڈیزائن اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔

مبینہ ڈمی آئی فون 16 کی تصاویر سونی ڈکسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی تھیں، ان مبینہ تصاویر کی بنیاد پر ایپل اس سال نئے بٹن کے ساتھ انتہائی منفرد پروڈکٹ لانچ کرنے جا رہا ہے۔

Apple

آئی فون 16 میں کیپچر بٹن کے اضافے کو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے جو فوٹوز اور ویڈیوز بنانے کے شوقین افراد کیلئے یقیناً خوشی اور اطمینان کا باعث ہوگا۔

اس نئے کیپچر بٹن کو موبائل فون کے دائیں جانب ایک خاص حکمت عملی کے تحتنصب کیا گیا ہے تاکہ صارفین کے لیے فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کے تجربے کو کامیاب بنایا جاسکے۔

اس بٹن کی بدولت اب صارفین کو مکمل شاٹ لینے کے لیے اسکرین پر لگاتار ٹیپ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ صارف کیپچر بٹن کے ایک کلک کی مدد سے باآسانی تصاویر بنانے اور ویڈیوز ریکارڈ کرسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں