بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

ایپل کے متوقع فون کی قیمت اور تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے متوقع فون آئی فون 9 کی قیمت سامنے آگئی۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق آئی فون 9 کی قیمت اور متعارف کرائے جانے کی تاریخ سامنے آگئی، کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ کرونا کے پیش نظر تعارفی تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔

اب تک سامنے والی اطلاعات کے مطابق آئی فون 9 اکتیس مارچ کو متعارف ہونا تھا مگر کمپنی نے کرونا کے پیش نظر تاریخ کو مؤخر کیا اور اب یہ 15 اپریل کو متعارف کرایا جائے گا جبکہ دنیا بھر میں ترسیل کا آغاز رواں ماہ کے آخر تک ہوگا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے متوقع فون کی تصاویر لیک

موبائل انڈسٹری پر نظر رکھنے والے تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ ایپل کا نیا فون 22 اپریل تک دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے پیش نظر تاریخ میں مزید توسیع کی جاسکتی ہے کیونکہ دنیا بھر میں موبائل مارکٹیں بند ہیں۔

تجزیہ نگار منگ چی کو کے مطابق آئی فون 9 ایپل کے دیگر فونز کے مقابلے میں سستا ہوگا جس کی ممکنہ قیمت 399 ڈالر مقرر کی جاسکتی ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً 65 ہزار روپے بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون کی شاندار فیچر کے ساتھ آمد متوقع

موبائل فون کے فیچرز کے حوالے سے اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق آئی فون 9 کا ڈسپلے 4.7 انچ ہوگا جبکہ اس میں فیس آئی ڈی، فنگر پرنٹس اسکینر بھی شامل ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے موبائل فون متعارف کرانے کی تاریخ یا سامنے آنے والی قیمت کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں