بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

غیر ضروری کالز اور پیغامات: آئی فون صارفین کی بڑی خواہش پوری ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا : امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی او ایس صارفین کے لیے زبردست فیچر متعارف کرادیا۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران ٹیکنالوجی کی دنیا  بہت سی حیران کن ایجادات ہوئیں، ان میں موبائل فون کو بہت اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

پہلے موبائل فون اور پھر اس کو جدید کرنے کے بعد اسمارٹ فون آنے سے جہاں لوگوں کی زندگیاں آسان ہوئیں وہیں کچھ مسائل بھی سامنے آئے ہیں۔

- Advertisement -

اسمارٹ فون سے قبل دفتری ملازمین کو ای میل بھیجنے یا وصول کرنے کے لیے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ استعمال کرنا پڑتا تھا مگر اب موبائل فون کے ذریعے وہ یہ کام کرلیتے ہیں۔

ابتدائی ایام میں یہ سہولت دفتر میں کام کرنے والوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں تھی مگر اب وہ اس سے تنگ آچکے ہیں کیونکہ گھر جانے کے بعد بھی اکثر اوقات انہیں موبائل پر ای میل موصول ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی فون کے نئے فیچرز پر فیس بک کو تحفظات، سہولت ختم کرنے کا مطالبہ

اب اسمارٹ فونز بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے آئی فون صارفین کے لیے ایک ایسا زبردست فیچر متعارف کرایا، جس کے ذریعے اُن کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایپل نے آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس میں ’فوکس‘ نامی فیچر شامل کیا ہے، جس کے ذریعے صارفین غیر ضروری اوقات میں آنے والی کالز اور ای میل کو خاموش یعنی میوٹ کرسکتے ہیں۔ اس فیچر کا اعلان گزشتہ روز ورلڈ وائڈ ڈویلیپرز کانفرنس میں کیا گیا۔

ایپل کمپنی کے مطابق صارفین کو یہ سہولت دی جائے گی کہ وہ رات کے وقت میں بس مخصوص لوگوں کو کال یا ای میل کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں، بقیہ آنے والی کالز اور ای میل ان اوقات میں بلاک نہیں ہوں گی بلکہ ان کا نوٹی فکیشن ظاہر نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اگر صارف کے پاس کوئی فون یا ای میل آئے گی تو  صارف کو بغیر گھنٹی بجے ایک پیغام موصول ہوجائے گا، جس کے ذریعے بتایا جائے گا کہ فوکس فیچر ان ایبل ہونے کی وجہ سے مذکورہ ای میل یا کال کو ظاہر نہیں کیا جارہا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون کا وہ فیچر جس سے آپ ناواقف ہیں

اسی طرح اگر صارف کسی ایسے کو ای میل یا کال کرے گا تو اُسے بتایا جائے گا کہ مذکورہ نمبر یا ای میل فوکس میں شامل نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں