اسمارٹ فون کو لوگوں کی جانب سے بہت سنبھال کررکھا جاتا ہے کیونکہ اگر یہ گر جائے تو نقصان ہوجاتا ہے یا پھر فون بھی خراب ہوسکتا ہے۔
لیکن امریکی ریاست سیسیپی کے ایک جزیرے پر ایک شخص کو پانی میں ایک گمشدہ آئی فون ملا اور وہ اسے اس کے مالک کو واپس کرنے میں کامیاب ہو گیا جب معلوم ہوا کہ یہ ڈیوائس تقریباً ایک ہفتہ پانی کے اندر کام کر رہی ہے۔
گلف پورٹ کی ایرن سکیگس نے کہا کہ ہارن آئی لینڈ کے میموریل ڈے کے سفر کے دوران اس کا فون پانی میں گم ہو گیا۔
فون کے مالک سکاگس نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ میں نے فرض کیا یہ ایک گمشدہ چیز تھی اب نہیں ملے گی اور اگلے ہی دن نیا فون خرید لیا تھا۔
بلوکسی کے کوڈی لو نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ وہ اتوار کو ہارن آئی لینڈ کا دورہ کر رہے تھے جب انہیں پانی میں ایک آئی فون ملا، لو نے فون کو پلگ ان کیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ یہ اب بھی کام کر رہا ہے۔
لو نے فون کی لاک اسکرین کی ایک تصویر پوسٹ کی، اسکیگس اور اس کے شوہر کی تصویر اور اسکاگس کی توجہ میں آنے سے پہلے اسے سینکڑوں بار شیئر کیا گیا۔
اسکاگس نے کہا کہ وہ فون کی واپسی پر خاص طور پر شکر گزار ہیں کیونکہ اس میں بہت سی ایسی تصویریں تھیں جن کے ہمیشہ کے لیے کھو جانے کا خدشہ تھا۔
انہوں نے ہر اس شخص کا ششکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں بتانے کے لیے میسج کیا اور کہا کہ ایپل کے واٹر پروف فون بنانے پر بھی ان کا مشکور ہوں۔