سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے خلاف نسلی ریمارکس پر تنازع کھڑا ہوگیا۔
آئی پی ایل 2025 کے میچ میں کمنٹری کے دوران ہربھجن سنگھ نے جوفرا آرچر کے بارے میں نسلی تعصب پر مبنی الفاظ استعمال کیے اور کہا کہ کالی ٹیکسی کا میٹر تیز بھاگتا ہے اور یہاں پر آرچر صاحب کا میٹر بھی تیز بھاگا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ہربھجن سنگھ سے معافی کا مطالبہ کردیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ہربھجن سنگھ نے ابھی ابھی جوفرا آرچر کو ایک سیاہ ٹیکسی ڈرائیور کہا جس کی قیمت زیادہ میٹر ہے، یہ گھٹیا اور نفرت انگیز ہے۔‘
ایک اور صارف نے کہا کہ ’شرم، شرم، شرم۔‘ دوسروں نے ہربھجن کو ان کے الفاظ پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
تیسرے صارف نے سوال کیا کہ ’کیا ہربھجن خود کو سفید فام آدمی سمجھتے ہیں، بہت عجیب، بہت افسوسناک ہے۔‘
واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ پہلے بھی نسلی طور پر تبصروں کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرچکے ہیں انہوں نے ابھی تک اس تنازع پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔