ایڈن گارڈنز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان آئی پی ایل 2025 کے افتتاحی میچ میں سنیل نارائن خوش قسمتی سے آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔
کے کے آر کے بیٹر سنیل نارائن 26 گیندوں پر 44 رنز بنا کر ہٹ وکٹ آؤٹ ہونے کے باوجود ناٹ آؤٹ قرار دیے گئے جس پر آر سی بی کے کھلاڑیوں نے فیصلے پر سوالیہ نشان لگا دیا۔
ساتویں اوور کے دوران راسخ سلام کی تیز شارٹ گیند کا نارائن کا سامنا کرنا پڑا جس سے اس نے بچنے کی کوشش کی اور ایسا کرتے ہوئے ان کے بیٹ اسٹمپ کو ٹکرا گیا اور بیلز گر گئے۔
تاہم امپائر نے گیند کو وائیڈ قرار دیا اور انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا کیونکہ گیند پہلے ہی وکٹ کیپر جیتیش شرما کے گلوز مین جاچکی تھی اور نارائن نے ڈیلیوری کھیلنے کا اپنا ایکشن مکمل کرلیا تھا۔
کرکٹ کے ایم سی سی قوانین کے مطابق اگر شاٹ کھیلنے اور گیند مکمل ہونے کے بعد بیلز گر جائیں تو بیٹر آؤٹ نہیں ہوتا، اسی لیے امپائر نے قانون 35.2 کے تحت انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔
علاوہ ازیں کپتان رجت پاٹیدار کی قیادت میں آر سی بی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جب جوش ہیزل ووڈ نے پہلے ہی اوور میں کوئنٹن ڈی کاک کو صرف 4 رنز پر آؤٹ کیا تاہم کپتان اجنکیا رہانے نے 25 گیندوں نصف سنچری اسکور کی اور نارائن نے 26 گیندوں پر 44 رنز اسکور کرکے ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
کولکتہ نائٹ رائیڈر نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 174 رنز بنائے، رائل چیلنجرز بنگلور نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنالیے، ویرات کوہلی نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔