پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بیرونی قرضے میں 19.5 فیصد اضافہ ہوا ، آئی پی آر رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے حکومت کی طرف سے پیش کردہ اقتصادی جائزہ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ بیرونی قرضوں کے ذریعے ممکن ہوا ، جس پر بڑی شرح سود بھی ادا کرنا ہوگی۔

انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق حکومت پوری کوشش کے باوجود جی ڈی پی گروتھ کا ہدف حاصل نہیں کر سکی، حکومت نے مہنگائی ،مالی خسارہ اور ٹیکسوں کی وصولی سمیت چند اہداف حاصل کئے ہیں۔

ایف بی آر بھی اپنا مقررکردہ ہدف 3104بلین حاصل کر لے گا ، تاہم ملک میں عوام معاشی سرگرمیوں کا فروغ اور ملازمتوں پر فوری توجہ دینا ہو گی۔

دوسری جانب حکومت کو زراعت کی منفی گروتھ ،صنعتی ترقی کی سست روی اور برآمدات میں 15فیصد کمی پر قابوپانے میں ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔

اس کے علاوہ سماجی اعشاریے بھی زوال کا شکار ہیں ، جس کی بڑی وجہ بجلی کی کمی ہے ، جو ان کی ترقی میں حائل ہے۔

لہٰذااس سلسلے میں حکومت کو سنجیدگی سے سوچنا ہو گا اوراس کیلئے قلیل اور طویل مدتی اصلاحات کرنا ہو ں گی، نیز اس پالیسی ساز اداروں اور شخصیات کو بھی جوابدہ ہونا ہو گا کہ وہ جو پالیساں بناتے ہیں وہ قابل عمل کیوں نہیں ہوتیں۔

رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی ہے جبکہ حکومت کو معیشت کی بہتری کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں