کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور جوڑے یاسر حسین اور اقرا عزیز نے اپنے بیٹے کبیر حسین کی پہلی تصویر شیئر کردی۔
اداکار یاسر حسین نے چار روز قبل اپنے گھر بیٹے کی ولادت کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں نومولود کے ہاتھ نظر آرہے تھے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ بیٹے کا نام کبیر حسین رکھا ہے۔
View this post on Instagram
اب اقرا عزیز اور یاسر حسین نے باری باری اپنے بیٹے کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس میں نومولود کا چہرہ تو واضح نہیں ہے مگر وہ ایک میں اپنے والد اور دوسری میں والدہ کی گود میں ہے۔
اقرار عزیز نے جو تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اُس میں وہ اپنے بیٹھے کو گود میں لیے بیٹھی ہیں۔ اس تصویر میں ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اداکارہ اسپتال میں ہیں کیونکہ اُن کے ہاتھ میں کینولا لگا ہوا ہے جبکہ انہوں نے ایک ہاتھ سے کبیر کا چہرہ چھپایا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اس احساس (ماں بننے) کو بیان نہیں کرسکتی۔
قبل ازیں یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بیٹے کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی جس میں وہ کبیر کو گود میں اٹھائے ہوئے تھے۔
یاسر حسین نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اب عورت کا مقام اچھی طرح سے سمجھ آیا ہے۔
View this post on Instagram
اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اقراء عزیز نے شوہر کو اپنی دنیا اور بیٹے کو کُل کائنات قرار دیا۔