ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اقرا عزیزکے گھر موسم گرما میں بھی برف باری؟ اداکارہ نے ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ اقرا عزیز نے موسم گرما میں اپنے گھر کے لان میں برفباری کی ویڈیو شیئر کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا عزیز نے ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے گھر کے لان میں گرمی کے موسم میں برفباری دیکھی جاسکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ پہلے بالکنی سے باغیچے کا نظارا کرتی دکھائی دیں جہاں ہر جانب برف بکھری دیکھی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

بعدازاں اداکارہ نے تپتی دھوپ کے باوجود خود کو اونی سوئٹر میں ڈھانپ کر باغیچے تک جانے کا فیصلہ کیا، ویڈیو میں اقراء کو موسم کی صورتحال پر بات کرتے بھی سنا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شدید گرمی کے بعد آج موسم یکدم ایسا تبدیل ہوا کہ برف باری ہوگئی۔

ہر جانب بکھری برف کو دیکھتے ہوئے اقراء نے ان مناظر کو خواب  قرار دے دیا اور ساتھ ہی انہوں نے ان مناظر کو محض ایک مذاق بھی کہہ ڈالا۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ،’اپریل میں برف؟ کیا یہ سچ ہے؟ یا تو میں سردیوں کا خواب دیکھ رہی ہوں ، یا کوئی مجھ سے مذاق کر رہا ہے؟ مجھے بتائیں کہ آپ لوگوں کو کیا لگتا ہے!’۔

اقرا کی اس پوسٹ سے  سوشل میڈیا صارفین میں تجسس پھیل گیا اور ساتھ ہی تبصرہ کرتے فینز نے منفرد اظہار خیال سے کمنٹ سیکشن میں سوالات نے انبار لگادیے۔

کسی نے اس ویڈیو کو محض مذاق قرار دیا تو کوئی مزاحیہ تبصرے کرنے سے خود کو نہ روک سکا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں