تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

اقرا عزیز انزائٹی کا شکار کیوں ہوجاتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے پہلی بار اپنی بیماری سے متعلق لب کشائی کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’برنس روڈ کے رومیو جیولٹ‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ اقرا عزیز نے حال ہی میں ایک شو میں اپنی بیماری سے متعلق اظہار خیال کیا۔

اقرا عزیز نے بتایا کہ پہلے میں لوگوں سے مل نہیں سکتی تھی اب لوگوں سے ملنا اور میٹنگ میں شرکت کرنا شروع کی ہے، میں بہت شرمیلی اور تنہائی پسند ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ ایئرپورٹ پر گھبراہٹ اور انزائٹی ہوتی ہے کیونکہ وہاں پر لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے، جب مجھے کوئی نہیں جانتا تھا تب بھی ایسا ہی ہوتا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایوارڈ سے پہلے جب ریڈ کارپٹ پر جانا ہوتا ہے اس دوران ادائیں دکھانا ہوتی ہے، مسکرانا ہوتا ہے، ان سب چیزوں سے مجھے انزائٹی شروع ہوجاتی ہے۔

میزبان نے پوچھا کہ کونسی اداکارہ ہیں جنہیں آپ ابھی کال کریں اور پیسے مانگیں تو وہ آپ کا فون اٹھا لیں گی؟ اقرا عزیز نے حنا الطاف اور زارا نور عباس کا نام لیا اور زارا کا نمبر بھی ملایا۔

اقرا عزیز نے زارا سے کہا کہ ’میں اسلام آباد میں ہوں کچھ پیسوں کی ضرورت ہے تم مجھے ٹرانسفر کرسکتی ہو۔‘ زارا نے کہا کہ میں ابھی کراچی ہوں۔‘ اقرا نے کہا کہ ’مجھے پیسے ٹرانسفر کرسکتی ہو۔‘ زارا نے کہا کہ ’کتنے بھیجنے ہیں بولو۔‘ اقرا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’اپنا دل بھیج دو۔‘

اداکارہ نے پھر زارا کو بتایا کہ میں ایک شو میں ہوں وہاں مجھ سے سوال کیا گیا تھا، زارا نے کہا کہ شکر ہے جواب اچھا ہی تھا۔‘

اقرا عزیز نے ساتھی اداکارہ زارا نور عباس کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اقرا عزیز اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جھوٹی’ اور ’قربان‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -