کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے بیٹے کبیر کو تحفے میں ملی شرٹ خود پہن لی۔
اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹاگرام اسٹوریز میں بچوں کے معروف کارٹونک کردار ’پوپوائے دی سیلر‘ کی تصویر بنی شرٹ زیب تن کیے تصویر شیئر کردی۔
اقرا عزیز نے تصویر کے کیپشن میں قہقہے والے ایموجی کے ساتھ اداکار نور الحسن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’شکریہ نور بھائی، یہ شرٹ آپ نے کبیر کو تحفے میں دی تھی لیکن مجھے فٹ آگئی۔
اقرا کی اس اسٹوری کو بعدازاں نور الحسن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شیئر کیا۔
اداکارہ کے کیپشن اور نور الحسن کی جانب سے دی جانے والی شرٹ نے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ اداکار نے ننھے کبیر کو اتنی بڑی شرٹ کیوں دی۔
واضح رہے کہ اداکار یاسر حسین نے رواں برس جولائی میں گھر بیٹے کی ولادت کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دی تھی، جس میں نومولود کے ہاتھ نظر آرہے تھے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ بیٹے کا نام کبیر حسین رکھا ہے۔