تہران: ایران نے ایلومینم شیٹس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے۔
ایرانی میڈیا ارنا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ایران میں ایلومینم کی پیداوار 1 لاکھ 69 ہزار 141 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔
مائنز اینڈ منرل انڈسٹریز ڈویلپمنٹ اینڈ ماڈرنائزیشن آرگنائزیشن (IMIDRO) کے مطابق ایران کی 4 بڑی کمپنیاں ساؤتھ ایلومینم، ایرالکو، المہدی اور ایلومینا اپریل – جون 2024 میں ایلومینم کی پیداوار میں 1 فی صد اضافے کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
رواں ایرانی سال کے پہلے 3 مہینوں کے دوران 57 ہزار 639 ٹن ایلومینا پاؤڈر، 97 ہزار 746 ٹن ایلومینیم ہائیڈریٹ، اور 1 لاکھ 80 ہزار 448 ٹن باکسائٹ بھی تیار کیا گیا۔
بھارت نے 12 انڈسٹریل اسمارٹ سٹی بنانے کا کیا فیصلہ، 10 لاکھ لوگوں کو ملے گا روزگار
یاد رہے کہ ایران نے 2017 میں ایلومینم کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی، جس کے مطابق اگلے 15 سالوں میں ایلومینم کی پیداوار میں 1 ملین 500 ہزار ٹن تک اضافہ کیا جانا ہے۔
ایلومینم شیٹ ہلکی ایلومینم دھات سے بنتی ہے، یہ ہلکے وزن کی اور نہایت مضبوط ہوتی ہے اس لیے آٹوموبائل مینوفیکچرنگ، ہوائی جہاز کی تیاری، تعمیرات اور گھریلو آلات میں اس کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔