اشتہار

یواےای سے تعلقات، ایران کا تاریخی اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی متوقع ملاقات سے قبل ایران نے متحدہ عرب امارات میں نیا سفیر تعینات کر دیا ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ وزارت خارجہ نے سات سال کے وقفے کے بعد رضا امیری کو متحدہ عرب امارات کے لیے نیا سفیر منتخب کیا ہے۔

امیری مبینہ طور پر وزارت خارجہ کے غیر ملکیوں کے دفتر کے ڈائریکٹر اور الجزائر، سوڈان اور اریٹیریا میں سابق سفیر تھے۔

- Advertisement -

irna1-85073821

متحدہ عرب امارات کے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے جس میں 2016 میں تعطل آیا تھا۔ سعودی اتحادی نے پچھلے کچھ سالوں میں تیزی سے ایران کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا اور پچھلے سال تہران میں ایک سفیر مقرر کیا۔

چند روز قبل ایران نے جلد ہی اپنا سفیر متحدہ عرب امارات بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان ایران کے معاون وزیر خارجہ علی باقری کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا سفیر جلد ہی متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کا سفر کرے گا۔

یواےای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ایران میں سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے ملاقات کی تھی جس میں دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے راہیں کھولنے اور تعاون سے متعلق گفتگو کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں