تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایران نے روسی ویکسین کی منظوری دیدی

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران نے روس کی اسپوتنک وی ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔

روسی وزیر خارجہ سے ماسکو میں ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ وزارت صحت نے اسپوتنک وی کو رجسٹرڈ کر لیا ہے اور اس کے استعمال کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل قریب میں روسی ویکسین خریدی جائے گی اور اس کی مشترکہ تیاری کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔

تہران نے واضح کیا تھا کہ روسی ویکسین خریدنے سے پہلے وہ عالمی ادارہ صحت سے اسپوتنک ووی کی منظوری کا انتظار کرے گا۔

ایران نے یہ بھی کہا کہ وہ صرف روس، ہندوستان یا چین کے ذریعہ تیار کی جانے والی ویکسینوں پر ہی انحصار کرے گا جبکہ ملکی سطح پر اس کی تیاری کے منصوبے پر بھی کام کرے گا۔

دوسری جانب روس ملائیشیا کو بھی کرونا ویکسین فراہم کرے گا، دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا
اس معاہدے کے تحت روس ملائیشیا کو کرونا وائرس کی ویکسین فراہم کرے گا، روسی سفیر نیل لیٹپوف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ مکمل دو طرفہ تعاون کے قیام کا صرف پہلا قدم ہے۔

Comments

- Advertisement -