ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ایران کا پاکستان میں 25 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایران نے پاکستان میں 25 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے ٹریکٹرز،کمبائنڈہارویسٹرس ،دیگرزرعی مشینری دینے کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق مشیرزراعت منظور وسان سے ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان کی ملاقات ہوئی، ملاقات ایرانی قونصل جنرل نے بتایا کہ ایران نے سندھ کے زرعی سیکٹراوردیگرشعبوں میں 25 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔

قونصل جنرل نے ٹریکٹرز، کمبائنڈہارویسٹرس اور دیگرزرعی مشینری دینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا سیڈ، کولڈ اسٹوریج اور فروٹ دیگر ممالک سے سستی قیمت پر فراہم کریں گے۔

- Advertisement -

اس موقع پر مشیرزراعت منظوروسان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کسانوں کی خواہش پر نئی زرعی ٹیکنالوجی متعارف کروانا چاہتے ہیں۔

منظوروسان کا کہنا تھا کہ ٹنڈوالہ یار اور حیدرآباد کے بنانا ایران کوایکسپورٹ کرتے ہیں،عمران خان کے دور میں سندھ کے حصے کے پانی پر کٹ لگایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں