اشتہار

تہران میں سویڈش ایرانی کو پھانسی دیدی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ایران نے سویڈش ایرانی دوہری شہریت کے حامل شخص کو دہشتگردی کے الزام میں پھانسی دے دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے ایک عرب علیحدگی پسند گروپ کی قیادت کرنے والے سویڈش-ایرانی کو پھانسی دے دی جس پر حملوں کا الزام تھا۔

مجرم حبیب فراج اللہ چاب پر 2018 میں ایک فوجی پریڈ کے دوران مسلح حملے کا الزام بھی تھا جس میں 25 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

- Advertisement -

ریاستی نشریاتی ادارے IRIB نے ہفتے کے روز پھانسی کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ علی الصبح مجرم کو پھانسی دی گئی۔

ایران کا کہنا تھا کہ 2020 میں اس کی سیکیورٹی فورسز نے ترکی سے سویڈن میں مقیم چاب کو گرفتار کیا اور اسے تہران منتقل کیا گیا۔

سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم نے چاب کی پھانسی پر "مایوسی” کے ساتھ رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے ایران سے اس پر عمل نہ کرنے کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ سزائے موت ایک غیر انسانی اور ناقابل واپسی سزا ہے اور سویڈن، باقی یورپی یونین کے ساتھ مل کر ہر حال میں اس سزا کے اطلاق کی مذمت کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں