جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

پاک بھارت کشیدگی، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نئی دلی پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نئی دلی پہنچ گئے، اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے قیام میں مدد کی پیشکش کر دی ہے۔

ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی سے متعلق بیان دیتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر تحمل سے کام لیں اور حالات کو مزید خراب ہونے سے روکیں۔

دوسری جانب پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت فرانس کا طیارہ استعمال کرسکتا ہے تو ہم بھی چین، روس سے خرید سکتے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی طیاروں نے معرکے میں بھارتی طیاروں کو میزائل مار کر گرایا، بھارتی میڈیا خود 3 طیارے مقبوضہ کشمیر میں گرنے کا مان چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا، 3 رافیل سمیت 5 بھارتی طیارے مار کر دشمن کو بھرپور جواب دیا گیا، جے ایف 17 اور جے 10 اب پاکستان میں بنائے جاتے ہیں۔

ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کو پیشکش کر دی

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت فرانس میں تیار طیارے استعمال کرسکتا ہے تو ہم بھی چین، روس سے خرید سکتے ہیں، پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے فوری عالمی تحقیقات کی تجویز دی ہے۔ عالمی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ مقبوضہ کشمیر میں پیش آئے واقعے کا ذمہ دار کون ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں