تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایرانی وزارت خارجہ نے ولی محمد کے ایران آنے کی تردید کردی

تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے محمد ولی نامی شخص کے ایران آنے کی تردید کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق ولی محمد نامی کسی شخص نے ایران کی طرف سفر نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ولی محمد نامی کسی شخص نے ایران کی طرف سفر نہیں کیا۔

ایک روز قبل امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ولی محمد کے پاس پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ تھا۔ پاسپورٹ پر ایرانی ویزا بھی لگا ہوا تھا۔ اے آر وائی نیوز کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق ولی محمد نے 2 بار ایران کا سفر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے افغان سرحد پرامریکی ڈرون حملے کی تصدیق کردی

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق امریکی ڈرون حملے میں اعظم اور ولی محمد نامی شخص مارا گیا ہے۔ امریکا نے 21 مئی کو ڈرون حملے سے متعلق وزیر اعظم اور آرمی چیف کو آگاہ کیا تھا جس میں طالبان کمانڈر ملا منصور کو ہدف بنانے کی معلومات دی گئیں تھیں۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈرون حملے میں ہلاک گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت اعظم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک اور شخص ولی محمد کے بارے میں معلومات کی تصدیق کی جارہی ہے کہ آیا وہ ملا منصور ہے یا نہیں۔

ڈرون حملہ پاک افغان بارڈر پر نوشکی میں کیا گیا تھا۔ آج صبح امریکی صدر اوباما نے بھی ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کردی تھی۔

Comments

- Advertisement -