امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ایرانی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف حملوں میں اپنی میزائل پالیسی تبدیل کر دی ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اسرائیل کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ ایران کے پاس میزائلوں کا ذخیرہ کم ہو رہا ہے۔
ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں
عہدیدار نے بتایا کہ ایران نے اپنی میزائل پالیسی میں تبدیلی کی ہے اور مقدار کو معیار سے بدل دیا ہے، بڑی تعداد میں میزائل داغنے کے بجائے حساس فوجی اور سکیورٹی مقامات کے خلاف زیادہ جدید ترین میزائل استعمال کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا جدید فتح ہائپر سونک بیلسٹک میزائل جسے کوئی دفاعی نظام تباہ نہیں کر سکتا
دشمن کے دفاعی نظام کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کی جانب سے ایک میزائل داغا کیا جو باآسانی امریکی دفاعی نظام THAAD، Patriot، Arrow 3، Arrow 2، David’s Sling اور اسرائیلی آئرن ڈوم کو چکما دے کر طے شدہ ہدف پر جا گرا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو میزائلوں کی تعداد میں کمی پر خوش نہیں ہونا چاہیے، بہتر ہے کہ وہ خاموش رہے اور ایرانی طاقت کے نئے توازن کا مشاہدہ کرے۔