منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

کرونا وائرس نے ایرانی رکن پارلیمنٹ کی جان لے لی، مجموعی تعداد 43 تک پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایران کی پارلیمنٹ کے رکن محمد علی رمضانی دستک انتقال کرگئے جس کے بعد اب تک مرنے والے افراد کی تعداد 43 تک پہنچ گئی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محمد علی دستک حال ہی میں آستانہ اشرفیہ کے رکن منتخب ہوئے تھے، انہیں چند روز قبل ہی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق محمد علی دستک اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ ہفتے کی صبح دم توڑ گئے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: مہلک کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، تعداد 2924 ہو گئی

ایرانی حکومت کی جانب سے محمد علی دستک کی وجہ کرونا وائرس نہیں بتائی گئی۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کی وفات  ’فلو اور ایسے کیمیائی زخموں‘ کی وجہ سے ہوئی جو انہیں عراق جنگ کے دوران آئے۔

ایران کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں کرونا وائرس کے 593 کیسز سامنے آئے جن میں سے 43 افراد کا انتقال ہوا جبکہ بقیہ زیر علاج ہیں۔

کرونا وائرس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران میں ہی 9 افراد کی زندگیوں کے چراغ بجھا دیے جبکہ 200 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کا وار ، ایران کی اہم ترین شخصیت چل بسی

یاد رہے کہ ایک روز قبل ایران کے سابق سفیر سعید ہادی بھی کرونا وائرس کی وجہ سے دارالحکومت میں ہی انتقال کرگئے تھے جبکہ دو سرکاری شخصیات میں وائرس کی تصدیق بھی ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں