جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

ایران فوری حوثیوں کو فوجی سامان بھیجنا بند کرے، ورنہ۔۔۔ ٹرمپ کی کُھلی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو "فوری طور پر” حوثیوں کو فوجی سامان بھیجنا بند کرنا چاہیے۔

اپنے تروتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ حوثیوں پر امریکی حملے "بتدریج بدتر ہوتے جائیں گے” اور یہ کہ "وہ مکمل طور پر تباہ ہو جائیں گے”۔

ٹرمپ نے لکھا کہ ایران کو فوری طور پر ان سپلائیز کی ترسیل روک دینی چاہیے "حوثیوں کو خود ہی لڑنے دو، وہ ہار جائیں گے، لیکن اس طرح (سپلائیز) سے وہ جلدی ہار جائیں گے۔

ٹرمپ نے اس سے قبل یمن میں حوثی باغیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرانے کی دھمکی دی تھی جب کہ انھوں نے ان پر امریکی حملوں میں بھی اضافہ کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کے ذریعے امن قائم کرنے کی مہم جاری رہےگی، یمنی حوثیوں کے بحری حملوں نے بین الاقوامی تجارت کو متاثر کیا۔

ترجمان کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔

صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، صدر ٹرمپ کے فیصلوں کو امریکی عوام کی حمایت حاصل ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل روس کے صدر پوٹن سے جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ٹیلیفونک گفتگو کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں