ایران نے اسرائیل پر سینٹری فیوج ٹیکنالوجی میں دھماکاخیز مواد نصب کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ایرانی نائب صدر جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کےلیے سینٹری فیوج ٹیکنالوجی خریدی تھی جس میں اسرائیل نے دھمکاخیز مواد نصب کیا ہم امریکا اور اتحادیوں کی پابندیوں کی وجہ سے اسرائیلی جال کا شکار ہوئے۔
ایران میں اپریل 2021 میں نطنز یورینیم افزودگی کے مقام پر بجلی معطل ہو گئی تھی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بجلی دھماکے کی وجہ سے معطل ہوگئی تھی۔
- Advertisement -
ایرانی میڈیا نے واقعےکو جوہری دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا تھا۔ ایران نےواقعےکی آج تک وضاحت نہیں کی جبکہ اسرائیل نےذمہ داری قبول کی تھی۔