واشنگٹن :امریکی ٹی وی چینل نے مغربی انٹیلی جنس اداروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران شام میں اپنے ہزاروں فوجیوں کو رکھنے کے لیے ایک نیا فوجی اڈا قائم کیا ہے۔
امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے شام میں ایک نیا فوجی اڈا قائم کیا ہے جسےامام علی کمپلیکس کا نام دیا گیا ہے، یہ فوجی اڈا مکمل خاموشی اور راز داری میں مکمل کیا گیا اور اس کی تکمیل کی تمام تر نگرانی پاسداران انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں کی ذمہ دار القدس ملیشیا کی طرف سے کی گئی۔
امریکی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس مغربی انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے فراہم کردہ مصدقہ اطلاعات ہیں،اس اڈے کے بارے میں معلومات کے ساتھ سیٹلائیٹس کی مدد سے اس کی تصاویر بھی حاصل کی گئی ہیں، ایک تصویر میں عراق اور شام کی سرحد پر ایک فوجی اڈے کو زیرتکمیل دیکھا جاسکتا ہے۔
فوجی اڈے کے شمال مغربی حصے میں 10 اضافی گودام تیار کیے گئے ہیں جنہیں باہر سے مکمل تحفظ دیا گیا ہےکچھ عمارتیں اس انداز میں بائی گئی ہیں جسے ان میں بڑے میزائلوں کو ذخیرہ کیا جا رہا ہو۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ شام اور عراق کی سرحد پرایرانی فوجی اڈہ کچھ عرصے تک مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد اسے آپریشنل حالت میں کے انتظامات کیے جائیں گے۔