اشتہار

سعودی عرب ایران کا پروازیں بحال کرنے ،ویزےکی سہولت دینےپراتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب اور ایران نے تعلقات بحالی کے تاریخی فیصلے کے بعد پروازیں بحال کرنے اور ویزے کی سہولت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد مشترکہ بیان جاری کر دیا گیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ کی جانب سےعشائیے میں دونوں ممالک کے وزرائےخارجہ شریک ہوئے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ دونوں ممالک میں تعلقات بحالی کیلئے چینی کوششوں کو سراہتے ہیں ایرانی ہم منصب نے مشترکہ مفادات اور قیام امن کے طریقوں پر گفتگو کی۔

- Advertisement -

بیجنگ میں ملاقات کے بعد سعودی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کو پھر دورہِ ریاض کی دعوت ہے۔

چند روز قبل ایران کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ جلد ملاقات کریں گے۔
تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعا کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے وزارئے خارجہ کی ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، دونوں وزارت خارجہ ملاقات کی تیاریاں کر رہی ہیں اور جلد ملاقات کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں