اشتہار

امریکی آبدوز سے متعلق ایران کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی آبدوز کو نمودار ہونے پر مجبور کر دیا۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی نے کہا کہ ایران کی بحریہ نے ایک امریکی آبدوز کو سطح پر آنے پر مجبور کیا جب وہ خلیج کے پانیوں میں موجود تھی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی آبدوز قریب آرہی تھی لیکن ایرانی آبدوز فتح نے اس کا پتہ لگا لیا اور اسے سطحِ آب پر لانے کے لیے کوششیں کیں اس وقت یہ آبدوز آبنائے ہرمز سے گزر رہی تھی۔

- Advertisement -

کمانڈر شہرام ایرانی نے جمعرات کو سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ یہ ہمارے علاقائی پانیوں میں بھی داخل ہوئی تھی لیکن خبردار کیے جانے کے بعد اس نے اپنا راستہ بدل لیا۔

ایرانی کا کہنا تھا کہ یہ آبدوز اپنی تمام تر صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے مکمل خاموشی سے گزر رہی تھی کہ اس کا پتہ لگایا گیا، ہم یقینی طور پر بین الاقوامی اداروں کو اس حقیقت کی عکاسی کریں گے کہ اس نے ہماری سرحد کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس ماہ کے شروع میں امریکی بحریہ نے کہا تھا کہ جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز فلوریڈا، جو گائیڈڈ میزائل سسٹم سے لیس ہے مشرق وسطیٰ میں بحرین میں مقیم اس کے پانچویں بحری بیڑے کی حمایت میں کام کر رہی ہے۔

ایران کے تبصرے پر امریکی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں