ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اسرائیلی حمایت پر ایران کا امریکا اور برطانیہ سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی حمایت پر ایران نے امریکا اور برطانیہ پر پابندیاں عائد کر دیں۔

ایران نے غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی حمایت کرنے پر متعدد امریکی اور برطانوی افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں تعزیری اقدامات کا اعلان کیا۔ اس میں کہا گیا کہ پابندیوں میں سات امریکیوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے کمانڈر جنرل برائن پی فینٹن اور امریکی بحریہ کے پانچویں فلیٹ کے سابق کمانڈر وائس ایڈمرل بریڈ کوپر شامل ہیں۔

- Advertisement -

جن برطانوی حکام اور اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے ان میں سیکرٹری آف سٹیٹ فار ڈیفنس گرانٹ شیپس، برطانوی آرمی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جیمز ہاکن ہول اور بحیرہ احمر میں برطانیہ کی رائل نیوی شامل ہیں۔

امریکی فرموں لاک ہیڈ مارٹن اور شیورون اور برطانوی ہم منصب ایلبٹ سسٹمز، پارکر میگٹ اور رافیل یوکے کے خلاف بھی سزاؤں کا اعلان کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں