اشتہار

اب بھی ٹرمپ اور پومپیو کو قتل کرنے کی کوشش میں ہیں، ایران

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس یونٹ کمانڈر عامر علی حاجی زادہ نے انکشاف کیا ہے کہ ہم اب بھی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مائیک پومپیو کو قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی کمانڈر عامر علی حاجی زادہ نے ٹیلی ویژن پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ امید ہے کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ، مائیک پومپیو اور اُن فوجی کمانڈروں کو قتل کر سکتے ہیں جنہوں نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا حکم جاری کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اب 2 ہزار کلو میٹر کی دوری سے امریکی جہازوں کو نشانہ بنانے کے قابل ہے، ہم نے یورپی ممالک کے احترام میں میزائلوں کی حد کو 2 ہزار کلو میٹر تک مقرر کیا ہے اور کرتے ہیں کہ یورپ اپنے آپ کو اس احترام کے لائق ظاہر کرے گا۔

- Advertisement -

ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020ء کو میں عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں قتل کیا گیا تھا۔

اس کے ردعمل میں ایران نے عراق میں قائم امریکی ایئربیس پر میزائل حملے کیے تھے تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ ایران اور امریکا میں جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر پہلے ہی کشیدگی تھی جبکہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں