اشتہار

جوہری معاہدہ: ایران کا دوٹوک اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ایران نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی تک عالمی توانائی ایجنسی (IAEA ) کے کیمرے بند رکھے جائیں گے۔

نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے بتایا کہ ایران 2015 کا جوہری معاہدہ بحال ہونے تک اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے کیمرے بند رکھے گا۔

ایرانی جوہری سربراہ محمد اسلمی نے کہا کہ "ہم آئی اے ای اے کے کیمروں کو اس وقت تک آن نہیں کریں گے جب تک کہ دوسرا فریق جوہری معاہدے کی طرف واپس نہیں آتا”۔

- Advertisement -

مغربی طاقتوں کی جانب سے مذمتی قرارداد پیش کیے جانے کے بعد ایران نے عالمی جوہری نگراں ادارے کے نصب شدہ متعدد کیمرے بند کر دیے تھے۔

ایرانی آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ بند کیے گئے کیمرے رضاکارانہ نگرانی کے نظام اور عالمی جوہری توانائی کے ساتھ حفاظتی معاہدے کے فریم ورک سے باہر نصب کیے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں