منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستان اقتصادی، صنعتی، تجارتی اور زرعی ترقی کا مرکز ہے، ایرانی قونصل جنرل

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی، صنعتی، تجارتی اور زرعی ترقی کا مرکز ہے، ایران دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے آزادی کے فوراً بعد پاکستان کو تسلیم کیا۔

یہ بات انہوں نے فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ دباؤ اور دھمکیوں کے باوجود اس وقت پاکستان اور ایران کے درمیان مجموعی دو طرفہ تجارت کا حجم 6.25ارب ڈالر ہے۔

جس میں سے1.26ارب ڈالر روایتی جبکہ5ارب ڈالر کی تجارت غیر روایتی چینل سے ہو رہی ہے، اس وقت دونوں ملکوں میں جو تجارت ہو رہی ہے وہ ان کے پوٹینشل کے نصف سے بھی کم ہے۔

- Advertisement -

ایران کے قونصل جنرل نے بتایا کہ ایران دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے آزادی کے فوراً بعد پاکستان کو تسلیم کیا۔ انہوں نے دو طرفہ تجارت میں اضافہ کیلئے تہران اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخطوں کی تجویز کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے ذریعے دونوں ملکوں کے نجی شعبہ میں براہ راست رابطوں اور کاروباری تعلقات کو فروغ مل سکے گا۔  فیصل آباد میں ایرانی مصنوعات کی نمائش لگائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح فیصل آباد کے برآمد کنندگان کو بھی ایران میں لگائی جانے والی نمائشوں میں حصہ لینا چاہیے۔ قونصل جنرل نے بتایا کہ جنوری میں ایران کا ایک اقتصادی وفد کراچی آرہا ہے، جو بعد میں لاہور کا بھی دورہ کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں