اشتہار

ساٹھ سال سے نہ نہانے والا شخص نہلانے پر چل بسا، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

فارس : دنیا کا گندا ترین آدمی چورانوے برس کی عمر میں انتقال کرگیا، اس نے 50 سال سے زائد عرصے تک پانی اور صابن کا استعمال نہیں کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 94سالہ آمو حاجی نامی ایرانی باشندہ نہانے سے اس لیے نہانے سے ڈرتا تھا کہ کہیں بیمار نہ ہو یا اسے کوئی نقصان نہ پہنچ جائے۔

آمو حاجی بیمار ہونے کے ڈر سے تقریباً ساٹھ سال نہیں نہایا تھا، اس کی گندگی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ وہ پھپوندی لگا کھانا کھاتا اور زنگ آلود برتن میں پانی پیتا تھا۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں دارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی افراد کی جانب سے متعدد بار آمو کو نہلانے اور صاف ستھرا کرنے کی کوشش کی گئی پر وہ ناکام رہے تاہم چند ماہ قبل اس نے ہتھیار ڈال دیے تھے اور مقامی افراد اسے نہلانے میں کامیاب ہوگئے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق نہانے کے بعد سے آمو بیمار رہنے لگا اوراسی حالت میں رہتے ہوئے گزشتہ اتوار کو انتقال کرگیا۔

واضح رہے کہ آموحاجی کی زندگی پرسال 2013 میں ایک مختصر سی دستاویزی فلم بھی بنائی گئی تھی جس کے باعث دنیا بھر میں اسے شہرت ملی، آمو حاجی کے انتقال کی خبر بھی عالمی میڈیا میں نمایاں اہمیت حاصل کرگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں