بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف پاکستان پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں وہ وزیراعظم عمران اور اپنے ہم منصب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف آج صبح اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں دفترخارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

ایرانی وزیرخارجہ ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

- Advertisement -

جواد ظریف کے ایک روزہ دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ سیاسی وعسکری امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ایرانی وزیرخارجہ کا پاکستان تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد یہ دوسرا دورہ ہے۔

وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے، پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، خاص ہمسایہ ملک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں