اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

ایرانی صدر نے دورہ پاکستان پر روانہ ہونے سے پہلے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد روانہ ہونے سے پہلے تہران میں پریس کانفرنس کی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد روانہ ہونے سے پہلے تہران میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان عوامی اور حکومتی سطح پر تاریخی تعلقات قائم ہیں۔ ماضی سے لے کر آج تک دونوں کے درمیان بہت اچھے سیاسی، اقتصادی اور مذہبی تعلقات ہیں۔

- Advertisement -

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ مختلف بین الاقوامی مسائل پر ایران اور پاکستان مشترکہ موقف رکھتے ہیں جن میں انسانی حقوق، فلسطین اور دہشت گردی کے خلاف جنگ وغیرہ شامل ہیں۔ دونوں ممالک ان امور پر ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ سیکیورٹی، اقتصادی اور تجارتی امور پر مذاکرات ہوں گے، باہمی تجارت کا حجم بڑھاکر 10 ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ پاکستان ایرانی مارکیٹ سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ ان کے دورے کے دوران ایرانی تجارتی وفد اس حوالے سے پاکستانی تاجروں کو اعتماد میں لینے کی کوشش کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں