تازہ ترین

ایران کا جلد یواےای میں اپنا سفیر بھیجنے کا اعلان

ایران نے جلد ہی اپنا سفیر متحدہ عرب امارات بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان ایران کے معاون وزیر خارجہ علی باقری کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کا سفیر جلد ہی متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کا سفر کرے گا۔

العربیہ کے مطابق ایرانی نیوز ایجنسی ’ارنا‘ نے معاون وزیر خارجہ علی باقری کے سفیر سے متعلق بیان شائع کیا ہے۔

ایجنسی نے معاون وزیر خارجہ کے بیان سے متعلق کہا کہ متحدہ عرب امارات کے لیے ایران نے اپنا سفیر منتخب کیا ہے جو جلد ہی ابوظہبی کا سفر کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنا سفیر مستقبل قریب میں ابوظہبی بھیجنے کے لیے ضروری طریقہ کار پر عمل کرے گا۔

دوسری جانب یواےای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ایران میں سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے راہیں کھولنے اور تعاون سے متعلق گفتگو کی گئی۔

Comments

- Advertisement -