اردن، عراق اور لبنان نے اسرائیل پر ایران کے بے مثال ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد اپنی فضائی حدود کو دوبارہ کھول دیا ہے۔
اردن کے سرکاری ٹی وی نے اتوار کو ہوا بازی کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک نے فضائی ٹریفک کی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ فضائی حدود کا کھلنا مقررہ وقت سے تین گھنٹے پہلے آیا۔
سرکاری ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ لبنان نے کہا کہ اس کا ہوائی اڈہ رات بھر کی بندش کے بعد اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دے گا۔
- Advertisement -
عراق کی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اب سیکیورٹی خطرات پر قابو پا لیا گیا ہے۔ دریں اثنا، اسرائیل نے بھی اتوار کی صبح ساڑھے7 تک اپنی فضائی حدود کو دوبارہ کھول دیا۔
ادھر ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث عراق سےکراچی کی پرواز آپریٹ نہ ہو سکی جب کہ کراچی سے استنبول جانے والی پرواز بھی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔