جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

ایٹمی ہتھیار بنانا چاہیں تو امریکا ہمیں روک نہیں سکے گا، ایرانی سپریم لیڈر

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر ہم ایٹمی ہتھیار بنانا چاہیں تو امریکا ہمیں روک نہیں سکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے دباؤ کو مسترد کر دیا اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم ایٹمی ہتھیار بنانا چاہیں تو امریکا ہمیں روک نہیں سکے گا، لیکن ہم خود ایسا نہیں چاہتے۔

انہوں نے امریکی صدر کے مذاکرات کے مطالبہ کو عوامی رائے کے لیے دھوکا قرار دیدتے ہوئے واضح کیا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے باوجود ایران پر عائد پابندیاں نہیں ہٹیں گی۔

اس سے قبل گزشتہ روز ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی دھمکیوں کے ساتھ بات چیت سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ جو کرنا ہے وہ کر لو ہم دباؤ میں مذاکرات نہیں کریں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو مذاکراتی عمل شروع کرنے کا خط یو اے ای کے صدارتی مشیر انور قرقاش لے کر تہران پہنچ گئے۔

اماراتی صدر کے مشیر قرقاش نے تہران میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس اراقچی سے ملاقات کی اور صدر ٹرمپ کا خط ان کے حوالے کیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے خط میں ایرانی قیادت سے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ مذاکرات کرنا چاہیں گے کیونکہ یہ ایران کے لیے بہتر ہوگا۔اگر نہیں تو پھر ہمیں کچھ کرنا پڑے گا کیونکہ ہم ایک اور جوہری بم نہیں بننے دے سکتے۔

جو کرنا ہے کرلو، دباؤ میں مذاکرات نہیں کریں گے: ایران کا امریکا کو دوٹوک اعلان

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں